ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور مولانا سمیع الحق (آج) پریس کانفرنس میں مشترکہ امیدواروں کا اعلان کرینگے
Posted on April 17, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور متحدہ دینی محاذ کے سربراہ مولانا سمیع الحق آج بدھ کو اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب .کرینگے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات روحیل اکبر کے مطابق دونوں قائدین الیکشن میں حصہ لینے والے اپنے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کرینگے
دونوں جماعتوں کے امیدوار ملک بھر کے انتخابی حلقوں سے حصہ لے رہے ہیں اس موقع پر تحریک تحفظ پاکستان اور ایم ڈی ایم کے دو سو سے زائد مشترکہ امیدواروں کا اعلان کیا جائیگا۔