ڈاکٹر عبدالقدیر خان، روحیل اکبر کا کراچی،پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران دھماکوں کی شدید مذمت

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کراچی،پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ہفتہ کو ایک مذمتی بیان میں انہوں نے اسے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔