محبوب نگر (راست) ڈاکٹر عزیز سہیل لیکچرار نظم ونسقِ عامہ ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر کی چوتھی تصنیف”میزانِ نو ” جوادبی تبصروں، تنقید جائزوں پر مشتمل ہے جس میں 23شعراء و ادبا کی تصانیف اور 7رسائل اوران کی خصوصی گوشوں پر تبصرے شامل ہیں۔ یہ کتاب اردو اکیڈیمی تلنگانہ کے تعاون سے شائع ہوئی ہے۔اس کتاب کے ناشر ایجوکیشنل پبلشنگ ہاوس دہلی ہے۔
اس تصنیف کا پیش لفظ پروفیسر مجید بیدار سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی نے لکھا ہے۔ اور دیباچہ ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم چیر پرسن بورڈ آف اسٹڈیس اورینٹل اردو، عثمانیہ حیدرآباد نے رقم کیا ہے ساتھ ہی ڈاکٹر عزیز سہیل کے فن پر جناب حلیم بابرصدر بزم کہکشاں کامضمون بھی شامل ہے۔
اس تصنیف سے قبل ڈاکٹر عزیز سہیل کی تین تصانیف”ادبی نگینے”،”ڈاکٹر شیلا راج کی تاریخی و ادبی خدمات”،سماجی علوم کی اہمیت :مسائل و امکانات (مرتب) شائع ہو چکی ہیں۔
Meezan e Nau
ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل منجانب۔ ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر