بدلتا موسم، جلدی امراض میں اضافہ

Skin Diseases

Skin Diseases

کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹر سلوت عسکری نے کہا ہے کہ شہر کا موجودہ موسم تبدیل ہو رہا ہے جس کے ساتھ ہی خواتین اور مردوں میں جلدی امراض میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس سے بچنے کے لیے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں پر ہی معیاری کریم بناکر استعمال کریں تاکہ وہ اسکن سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے بتایاکہ سفید تل کا تیل ایک چمچ، موم (ایک موم بتی کے برابر)، شہد ایک چائے کا چمچ، ایک گلاب کا پھول، چکی کا آٹا ایک چمچ، بیسن ایک چمچ اور ملائی ایک چمچ لیکر اچھی طرح میکس کرکے ایک ہفتے کی کریم بنالیں اور صبح اٹھنے کے بعد منہ صابن سے دھونے کے بعداسے منہ اور پاؤں کی ایڑیوں پر 20 سے 50 منٹ تک لگائیں جس سے جلدی بیماریوں سمیت دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہ جاسکتا ہے۔