ڈاکٹر گمشدگی کیس :خفیہ اداروں کے سربراہوں سے جواب طلب

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کالعدم حزب التحریر کے رہنماء ڈاکٹر اسمٰعیل شیخ کی گمشدگی سے متعلق خفیہ اداروں کے سربراہوں سے 27 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

فاضل عدالت نے ڈاکٹر اسمٰعیل شیخ کی اہلیہ مسماۃ منیرہ کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میں ملٹری انٹیلی جنس(ایم آئی ) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے شوہر ڈینٹل سرجن ہیں، وہ 18 اپریل 2014 کو معمول کے مطابق ڈیوٹی پر اسپتال جانے کیلئے روانہ ہوئے جہاں انہیں راستے سے ہی حساس اداروں نے حراست میں لے لیا۔