جھنگ (شفقت اللہ سے) ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال جھنگ کے ٹراماسینٹر کے انچارج ڈاکٹر نجم الحسن میڈیکل آفیسر نے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری ظفر اقبال جھگڑا کے علاج کے دوران جس محنت اور جانفشانی سے خدمات سرانجام دی ہیں جھنگ کے عوام سیاسی سماجی حلقوں نے اسے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ڈاکٹر عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت عبادت سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں۔
ٹراما سینٹر کی ترقی اورعوامی خدمات کے بہتر سرگرمی سرانجام دینے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں اوران کی کوشش ہے کہ جھنگ کے عوام کو ٹراما سینٹر میں اعلیٰ علاج معالجے کیلئے نہ جانا پڑے ہسپتال کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ٹراما سینٹر میں پہلے سے بہتر طور پر علاج کی سہولت عوام کو میسر آرہی ہے عوام حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے جھنگ ٹراما سینٹر کو آپ گریڈ کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر فنڈ زمہیا کیئے جائیں تاکہ عوام کو سہولت بہتر طور پر مل سکے۔