ڈاکٹر اے کیو خان نے میزائل کے ماڈل کے ہمراہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اسلام آباد کے حلقہ 49 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر رفیق غنچہ کے ہمراہ اپنے انتخابی نشان میزائل کے ماڈل کے ہمراہ انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک تحفظ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ پاکستان کی بقاء کی علامت ایٹم بم ہے۔

اور عوام کی خوشحالی کی علامت میزائل ہے اب وقت آچکا ہے کہ عوام چوروں اور لٹیروں سے جان چھڑا کر امن اور خوشحالی کا سفر شروع کریں کیونکہ گزشتہ 65 سالوں سے اس ملک پر سرمایہ دار ا ور جاگیردار قابض ہیں جن سے اب جان چھڑانے کا وقت آچکا ہے۔