پشاور (جیوڈیسک) ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سینٹرل جیل پشاور میں سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باعث متعدد بار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تاہم اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق مردان جیل میں خطرناک قیدیوں کیلئے الگ سے ہائی سیکورٹی سیل میں رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر شکیل آفریدی سمیت دیگرخطرناک اکیس قیدیوں کو جلد ہی مردان منتقل کر دیا جائے گا اس سلسلے میں تمام تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔