ڈاکٹر شکیل آفریدی کے سابق وکیل سمیع اللہ ایڈوکیٹ کا قتل

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) ڈاکٹر شکیل آفریدی کے سابق وکیل سمیع اللہ ایڈووکیٹ قتل کیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہیں۔ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی۔

پولیس کی تیار کردہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی کےسابق وکیل سمیع اللہ پرمتھراکے علاقہ میں 6 بج کر 35 منٹ پر حملہ ہوا۔ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی، جو پہلے سے ہی علاقے میں موجود تھے۔

سمیع اللہ ایڈووکیٹ پر پستول سے تین فائر کئے گئے۔ جن میں سے دو گولیاں انہیں لگیں۔ حملہ آور علاقہ غیر کی جانب فرارہونے میں کامیاب ہوئے۔ حملہ آوروں نے بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل کا استعمال کیا۔

سمیع اللہ ایڈووکیٹ کو گذشتہ روز گھر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ قتل کا مقدمہ مقتول کے کزن سعید ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ متھرا میں درج کیا گیا ہے۔