واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی کانگریس نے ایف 16 طیاروں کی خریداری کیلیے پاکستان کی امداد روکے جانے کے بعد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کیلیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے پاکستان کی امداد میں مزید کمی پر غور شروع کردیا ہے۔
شکیل آفریدی کو جسے اسامہ بن لادن کی تلاش کے لیے امریکا کی معاونت پر پاکستانی عدالت نے 23 سال قید کی سزا سنائی تھی، امریکا میں ہیرو قرار دیا جاتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جنوری 2014 میں امریکی صدراوباما نے ایک بِل پر دستخط کیے تھے جس میں شکیل آفریدی کی سزا کے باعث پاکستان کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد روکے جانے کی تجویز دی گئی تھی، کانگریس کی جانب سے اس امداد کی اب تک منظوری نہیں دی گئی ۔