ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے 12حامیوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے 12حامیوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، فائرنگ اور زبردستی دکانیں بند کرانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، بدین کی تحصیل گولاڑچی میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامیوں کی جانب سے کراچی میں ذوالفقار مرزا کے گھر کے باہر سے گارڈز کو پولیس کی جانب سے زبردستی گرفتار کرنے کے خلاف گولاڑچی شہر میں ہوائی فائرنگ، زبردستی دکانیں بندکرانے کے الزام کے تحت پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر58دفہ 337-553-324 مقدمہ درکرلیا گیا ہے۔

جس میں محب شاہانی، پپو شاہانی، بشیر شاہانی اور مہتاب بگھیو سمیت 12افراد کے نام شام کیئے گئے ہیں یاد رہے کہ دو دن قبل ھائی کورٹ میں ہونے والے واقع کے بعد ھائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ عدالت کی اجازت کے بغیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر مزید کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا جائے گا۔

اسی فیصلے کی بنا پر بدین پولیس نے اس ایف آئی آر میں ڈاکٹر مرزا کا نام شامل نہیں کیا جبکہ نامزد 12حامیوں کی گرفتاری کے لیئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔