بورے والا: گزشتہ روز اذان ہومیو سٹور پہ ڈاکٹر احسن رشید میاں کی زیر صدارت بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈاکٹر مختار بیگ ،ڈاکٹر سلیم احمد ،ڈاکٹرابرار احمد ،ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری ،ڈاکٹررانا فہیم ،ڈاکٹرزاہد حسین ،ڈاکٹر منصور شاہد،ڈاکٹرطارق چشتی اور ڈاکٹربی اے خرم نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایک قراراد پاس کی گئی کہ بورے والہ اور گردونوح میںفری ہومیو میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے تاکہ غریب اور مستحق افراد کو ان کی دہلیز پہ طبی سہوتیں فراہم کی جائیں اور ساتھ ہی اعلی حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ شہر اور نواحی بستیوں میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ شہر میں غیر رجسٹرڈ میڈیکل لیب کی روک تھام کی جائے۔
عطائیوں نے گلی محلوں میں موت کی دوکانیں کھول رکھیں ہیں جہاں موت سستے داموں بکتی ہے موت کے ان سوداگروں کے خلاف کاروائی ضروری ہے۔