ٹنڈوآدم اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار شہری سمیت دیہی آبادی عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں لٹنے لگے
Posted on March 7, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
سانگھڑ (سرفرازانصاری) ٹنڈوآدم اور گردونواح میں ٹنڈوآدم اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار شہر کی اہم شہرائوں ایم اے جناح روڈ، لطیف گیٹ، بنگلہ روڈ، بالاگام روڈ اور دیگر مقامات پر عطائی ڈاکٹروں نے ڈیرے جمالئے ، شہر ی سمیت دیہی آبادی عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں لٹنے لگے سروے کے مطابق شہر کے ایم اے جناح روڈ پر واقع ڈاکٹر محمد امین کلینک پر زمیندار ڈاکٹر محمد امین کے مینجر منظور قادر سومرو کلینک چلانے لگے جبکہ ڈاکٹر محمد امین کو اس دنیا سے رخصت ہوئے کئی سال بیت گئے ہیں لطیف گیٹ پر واقع ڈاکٹر منیش کلینک پر انکے کمپائونڈر کر شن کلینک چلانے لگے جبکہ ڈاکٹر منیش پاکستان چھوڑ کر انڈیا جا چکے ہیں اسی طرح ڈاکٹر مقصود انصاری کلینک کمپائونڈر عیسی خاصخیلی چلانے لگے اور کلینک ڈاکٹر ہاشم چنیسر کمپائونڈر حیدر چنیسر چلانے لگے شہری، سول سوسائٹی، سیا سی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹنڈوآدم اور گر دونواح میں عطائی ڈاکٹرانسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔
نان ایم بی بی ایس لوگ اہم شہرائوں گلی محلوں میں دکانیں لگا کر بیٹھ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کلینک کے باہر بورڈ ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے لگا کر نان کا لیفائیڈ کمپائونڈر ڈاکٹر بن کر مر یضوں کا علاج کر تے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے ڈی ایچ او سانگھڑ اور دیگر حکام بالہ سے مطالبہ کیا کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کا روائی کر کے انسانی جانوں کو ضائعہ ہو نے سے بچایا جائے۔