ڈاکٹروں کے ڈیرے سستے داموں موت بانٹنے لگے
Posted on June 27, 2013 By Geo Urdu گجرات
ملکہ (عمر فاروق اعوان سے ) ڈوگہ تہال میں عطائی ڈاکٹروں کے ڈیرے سستے داموں موت بانٹنے لگے۔ تفصیل کے مطابق موضع ڈوگہ تہال میں عطائی ڈاکٹروں نے جگہ جگہ میں کلینک کھول رکھے ہیں جو سستے داموں موت بانٹ رہے ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور نہ ہی ان کے خلاف ایکشن ہو رہا ہے۔ ڈوگہ کے عوام نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں پر سرکاری ڈسپنسری موجود ہے۔
مگر ادویات نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑی ہے اور جس سرکاری ملازم کی یہاں ڈیوٹی ہے وہ ڈیوٹی پر موجود نہیں ہو تا۔ بلکہ معلوم ہوا اس نے اپنا پر ائیویٹ کلینک کھول رکھا ہے۔ عطائی ڈاکٹر کلینک کے باہر عجیب قسم کی ڈگریاں لکھوا کر عوام کو بیوقوف بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی جیبیں خالی کر رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ غیر معیاری اور غلط ادویات استعمال کر کے عوام کو موذی اور ناقابل علاج مرض میں مبتلا کر رہے ہیں۔ عوام نے ڈی سی او گجرات اور ای ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری طور پر ایکشن لے کر ان کے کلینک سیل کریں اور ان کے خلاف قانونی کاررو ائی کریں۔