کراچی (جیوڈیسک) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے جمشید کوارٹر سے عنایت نامی بھتہ خور گرفتار کیا ہے جو ڈاکٹروں سے بھتہ طلب کرتا تھا بھتہ خور نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹرز آسان ہدف ہیں جلد خوفزدہ ہو کر بھتے کی رقم دے دیتے ہیں۔
گرفتار ملزم ڈاکٹروں سے تین سے چار لاکھ روپے طلب کرتا تھا۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اُس نے ڈاکٹر اسلم اور ڈاکٹر لبنیٰ سے بھتے کی رقم طلب کی اور گھر پر بھتے کی پرچی بھی پہنچائی۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سب انسپکٹر معین الدین کا کہنا ہے کہ شہر میں کالعدم تنظیموں اور گینگ وار سمیت دیگر افراد پر مشتمل گروپ بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ حکام کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری میں ملوث 35 سے 40 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔