اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کی آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹس ( او پی ڈیز) دوبارہ غیر معینہ مدت تک بند کر دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کے لیے 9 اپریل کا نوٹیفکیشن فوری طور پر تاحکم ثانی معطل سمجھا جائے۔
وفاقی دارالحکومت میں 24 مارچ سے تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز بند تھیں جنہیں کھولنے کے لیے 9 اپریل کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم تین روز بعد ہی اس نوٹیفکیشن کو واپس لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوی پی ڈیز سرکاری و نجی اسپتالوں کے ڈاکٹرز کی مخالفت پر ایک بار پھر بند کر دی گئی ہیں۔