خیبر پختونخوا (جیودیسک) کے سرکاری ھسپتالوں کے سینئر رجسٹرارز کی نجی پریکٹس پر لگائی گئی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ پشاور صوبائی وزیر صحت شوکت یوسفزئی نے کچھ روز پہلے ہی یہ پابندی لگائی تھی۔ آج صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر صحت سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیر صحت نے کہا کہ ڈاکٹر ھسپتالوں میں اپنی سو فیصد حاضری یقینی بنائیں اور مریضوں کی شکایات ختم کریں۔ حکومت ان کے مسائل حل کرے گی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سینئر رجسٹرار اور رجسٹرار نجی پریکٹس کر سکتے ہیں تاہم رات آٹھ بجے سے دس بجے تک انہیں ھسپتالوں میں حاضر رہنا ہو گا۔