لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیتے ہوئے ان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی ہے۔
ترجمان پاکستان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایک بار پھر طبی معائنہ کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
جبکہ ڈاکٹروں نے طاہرالقادری کی ناساز طبیعت کے باعث ان سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہورہا جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی چند روز سے طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہیں ڈاکٹروں نے 72 گھنٹے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
جبکہ ان کی علالت کے باعث عوامی تحریک کا 5 دسمبر کو سرگودھا میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے جس کی تاریخ کا اعلان طاہرالقادری کی صحت یابی کے بعد کیا جائے گا۔