ڈاکٹر طاہر القادری کا ایجنڈا ملک و قوم کی بھلائی اور سلامتی کا ایجنڈا ہے
Posted on March 9, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ (جی پی آئی)ڈاکٹر طاہر القادری کا ایجنڈا ملک و قوم کی بھلائی اور سلامتی کا ایجنڈا ہے ۔کیونکہ ڈاکٹر طاہر القادری ملک و قوم کو ٹیکس ،چوروں کمیشن مافیا اور کرپٹ حکمرانوں لوٹے اور لٹیروں سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار محمد حنیف قریشی سرپرست تحریک منہاج القرآن نے گذشتہ روز صحافیوں سے ایک تقریب میں ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آج تک کوئی ایسا کام نہیں کیا جو ملک و قوم کے مفاد کیخلاف ہو ۔اسلئے ہم سب ڈاکٹر طاہر القادری کے ہر حکم پر لبیک کہتے رہیں گے۔