کراچی (جیوڈیسک) آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقعات پر اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار سرگرم، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 32 ہزار 800 پوائنٹس کی تاریخی سطح بھی عبور کرگیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز سے ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر 100 انڈیکس 140 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 809 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مانیٹری پالیسی میں شرح سود گھٹنے کی توقعات پر شیئر بازار کے سرمایہ کار زیادہ سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔اسکے کے علاوہ کے ایس ای نے اپنے ممبران سے بجٹ تجاویز طلب کی ہیں اسٹاک بروکرز نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ پبلک لسٹنگ کمپنیز کے لیے موجودہ 33 فیصد کارپوریٹ ٹیکس کوکم کیا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ کمپنیوں کا اندراج ہو اور معیشت بھی دستاویز ہو سکے۔