اسلام آباد(جیوڈیسک)کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں کرنے کا آج آخری دن ہے اورالیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں سے متعلق نیب،ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کی رپورٹس ویب سائٹ پر ڈال دی ہیں۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے 2012 میں 19 لاکھ آمدن بتائی اور ٹیکس دیا ایک لاکھ 7ہزار روپے ،نواز شریف نے 2012میں 22 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا،شہباز شریف نے 25 لاکھ 92 ہزار جب کہ عمران خان نے 2 لاکھ 67 ہزار روپے ٹیکس دیا۔ان تمام رہنماوں کو اسٹیٹ بینک نے بھی کلین چٹ دی ہے۔
چٹ تو سابق صدر پرویز مشرف کو بھی ملی ہے لیکن ٹیکس نہ دینے کی۔ ان کی آمدن تھی 15 لاکھ 60 ہزار روپے سالانہ مگر ٹیکس صفر۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام بلور کے ذمے 43 لاکھ روپے بینک قرض ہے۔