کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور،اپیلوں کی شنوائی جاری

ECP

ECP

گجرات (جیوڈیسک)الیکشن دوہزارتیرہ کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں کی شنوائی کامرحلہ جاری ہے۔ نوازشریف، چوہدری نثار، عمران خان اور پرویز مشرف ٹریبونل فیصلوں کے منتظر ہیں۔

ریٹرننگ افسران نےآرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کی کسوٹی پرامیدواروں کو خوب پرکھا۔انتخابی عمل کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں بھی دائر ہوئیں۔نوازشریف کے خلاف دائر اپیل کی سماعت سے لاہور ٹریبونل ٹو نیانکار کردیا۔ جسٹس خواجہ امتیازنے موقف اختیار کیا ہے حدیبیہ پیپرزکیس میں نوازشریف کے حق میں فیصلے دیا تھا۔

مناسب ہوگا کہ دوسراٹریبونل اپیل کی سماعت کرے۔الیکشن ٹریبونل راجا پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ٹریبونل چوہدری نثار علی خان، اور عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں کی سماعت کررہا ہے۔ احاطہ عدالت میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔لاہور ٹریبونل نے عمران خان کے بھی کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے انکار کردیا ہے۔

عمران کان کے خلاف اپیلیں خواجہ طارق اور میاں اسلم کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔جس مین موقف اختیار کیا گیاہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مختلف اسکینڈلز میں ملوث رہے ہیں۔ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پوار نہیں اترتے۔

گجرات سے حلقہ این اے ایک سو پانچ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر محمد افضل گوندل ٹی ایم اے گجرات کے نادہندہ نکل آئے۔ افضل گوندل کی فیکڑی کا نقشہ ٹی ایم اے گجرات میں منظور نہیں ہے۔الیکشن ٹریبونل نے اسلم مڈھیانہ کی اپیل کی سماعت سے معذرت کرلی۔

جج نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلم مڈھیانہ کی فیملی سے تعلق ہیں سماعت کرنا مناسب نہیں ہوگا۔این اے ایک سو چالیس نے پیپلزپارٹی کے منظور وٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلینج کردی گئی۔اپیل کنندگا ن نے دعوی کیا ہے کہ منظور وٹو کی تعلیمی اسناد جعلی ہیں۔