اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے ساری دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ اصل مالکہ مریم نواز ہیں، فلیٹس نوے کی دہائی میں خریدے گئے ، پاناما کی تحقیق کرنا نیب ، ایف آئی اے اور ایف بی آر کا کام تھا۔
پاناما کا ہنگامہ ہر گزرتے دن کے ساتھ لہجوں میں تلخی لا رہا ہے ۔ عمران خان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے اصل مالکہ مریم نواز ہیں ، ثبوت نواز لیگ نے دینے ہیں۔
عمران خان نے کہا حکومت اس سارے معاملے کو فراڈ کہتی ہے تو برطانوی اخبار گارڈین پر کیس کیوں نہیں کرتی۔
عمران خان کہتے ہیں آئی سی آئی جے نے کہا مریم نواز اصل مالکہ ہیں۔ ان کے چار وزیر بھی یہ ہی کہتے ہیں کہ 90 کی دہائی میں فلیٹس خریدے گئے۔