کتے چھوڑنے سے زخمی بچی کے ناک کی سرجری کل ملتان میں ہو گی

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ لنڈی پتافی میں مقامی زمیندار کے کتے چھوڑنے سے زخمی ہونے والی بچی کے ناک کی سرجری کل ملتان میں ہو گی ملتان نشتر اسپتال ذرائع کے مطابق 4 سالہ زبیدہ کے ناک کی سرجری کل اس صورت میں ممکن ہے جب اس کے لئے بی پازیٹو خون کا انتظام ہو جائے۔ بچی کا اگر کل ناک کا آپریشن ہو گیا تو اسے ایک ہفتہ اسپتال میں رکھا جائے گا جس کے بعد مختلف اسٹیجز میں بچی کے تین آپریشن مزید کئے جائیں گے تاہم نشتر اسپتال کے برن یونٹ کی انتظامیہ کے مطابق بچی کے تمام آپریشن مفت کئے جائیں گے۔

4 سالہ زبیدہ کو 15 روز قبل مظفر گڑھ کے علاقہ لنڈی پتافی کے مقامی زمیندار محمد جاوید نے مبینہ طور پر بچی کے پیاز توڑنے پر کتے چھوڑ دئیے تھے جس پر کتے نے بچی کا ناک کھا لیا ہے وزیراعلی پنجاب نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تھانہ بیٹ میر ہزار پولیس کے مطابق ملزم محمد جاوید 19 جون تک عبوری ضمانت پر ہے جس کے بعد ہی اس کے خلاف کوئی کاروائی ہو گی۔