کتا مار مہم کے دوران شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 150 سے زائد کتوں کو ہلاک کر دیا گیا
Posted on September 13, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر وسان اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور عباسی کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کی جانب سے آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم کے دوران جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب چلائی گئی کتا مار مہم کے دوران شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 150سے زائد آوارہ کتوں کو ہلاک کردیا گیا۔
ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی اسلم پرویز نے کہا ہے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ علاقائی ترقی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں آوارہ کتوں کی بہتات کے حوالے سے عوامی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل زون کی جانب سے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چلائی جانے والی کتا مار مہم کے دوران 150سے زائد آوارہ کتوں کو مار کر دفن کردیا گیا انہوں نے کہاکہ آوارہ کتوں کے خلاف مہم کا سلسلہ جاری رہے گا۔