لاس اینجلس (جیوڈیسک) چار خطرناک ترین کتوں کے حملے سے ہلاک ہونے والی امریکی خاتون کے ورثا کو بالآخر انصاف مل گیا، لاس اینجلس کی عدالت نے کتوں کے مالک کو 15 سال کی قید کی سزا سنا دی۔
لاس اینجلس کی عدالت نے 31 سالہ ایلکس جیکسن کو ایک سال قبل ہلاک ہونے والی خاتون کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھراتے ہوئے 15 سال قید کی سزا سنا دی۔امریکی خاتون Pamela Devitt 9 مئی 2013 کو معمول کی جاگنگ میں مصروف تھیں۔
جب چار خطرناک ترین پٹ بل کتوں نے اُن پر حملہ کیا،اچانک حملہ کی وجہ سے خاتون مدد کیلئے کسی کو بلا بھی نہیں سکیں۔ کتوں نے خاتون کو 150 سے زائد بار کاٹا اور خون زیادہ بہنے کی وجہ سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں تھیں۔