پھالیہ (جی پی آئی) کتوں کی لڑائی پر جوا پھالیہ پولیس کی کارروائی 10افراد گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے نواحی گائوں رگھ میںدھول رانجھا اور مانگٹ دو گروپوں کے درمیان کتوں کی لڑائی پر جوا لگا رکھا تھا۔
اطلاع ملنے پر پھالیہ پولیس سب انسپکٹر غلام عباس اور محمد اشرف اے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر اپنی چھاپہ مار پارٹی اورنگ زیب ،ضیغم علی ،مظہراقبال اور مبشر اقبال کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر متعدد جواریوں جن میں محمد اقبال ولد صالحوں سکنہ مدھرے،غلام عباس ولد محمد اشرف ،دلاور ولد غلام عباس ،عاقب جاوید ولد بشیر احمد سکنائے دھول رانجھا،خالد محمود ولدمحمد اسلم ،محمد منیر ولد علی محمد،طاہررضوان ولد اللہ دتہ،انصر محمود ولد محمداسلم،شاہد محمود ولد رشید احمد اور نذیراحمد ولد شیرمحمد وغیرہ شامل تھے کو موقع سے گرفتارکرکے کتوں سمیت دائو پرلگے،چار موبائل سیٹ دورکشے اورنقدی پانچ ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔