راولپنڈی (جیوڈیسک) بھارتی شہری ظاہر کرکے دوہاسے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی کوبے نظیر ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا، سفری کاغذات بھی جعلی نکلے۔ واقعات کے مطابق بے نظیر ایئرپورٹ پر دوہاسے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران ڈی پورٹ ہوکر آنیو الے علی حسن کے کاغذات مشکوک ہونے پر پوچھ گچھ کی گئی۔
تو اس نے اپنے آپ کو بھارتی شہری ظاہرکیاجبکہ اس کے سفری کاغذات بھی جعلی تھے جو ظفراحمد نامی شہری کو جاری کئے گئے تھے ، امیگریشن حکام نے مسافرکو پاسپورٹ سیل بھجوادیا۔