دوحہ میں فلپائنی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مرتکب 5 بھارتی گرفتار

Doha

Doha

دوحہ (جیوڈیسک) دوحہ میں فلپائنی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے پانچ بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ فلپائنی سفارت خانے کے مطابق 32 سالہ خاتون اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھی۔ اس دوران پانچ بھارتی شہری خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرتے ہوئے رہائش کے کاغذات دیکھنے کے بہانے گھر میں گھس آئے۔

انہوں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ غیر قانونی طور پر قطر میں مقیم فلپائنی خاتون نے اپنے سفارت خانے کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے پانچوں بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔