غزہ (جیوڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایک وفد نے تنظیم کے پولٹ بیورو کے سربراہ کی قیادت میں دوحہ میں روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اسرائیلی ‘ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت اور فلسطینی تنظیموں کے درمیان مصالحت کے امکانات اور علاقائی سیاسی صورتحال بھی خصوصی طور پر زیر بحث آئی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں حماس کے وفد نے روسی مہمانوں کو گذشتہ برس غزہ پر اسرائیل کے مجرمانہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔