اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے، راجا ظفر الحق کہتیہیں کہ ابھی پیش رفت ہو رہی ہے، حکومت اس معاملے پر تھوڑی محتاط پالیسی اپنانا چاہتی ہے۔ سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجا ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ان کی دفتر خارجہ کے متعلقہ حکام سے بات ہوئی ہے۔
یہ ایک اہم مرحلہ ہے، پاکستان مشاورتی عمل کا حصہ رہا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ اخبارات میں واضح طورپر خبریں آ چکی ہیں کہ بیک چینل مذاکرات ہوئے، آرمی چیف اور جان کیری کے درمیان بات چیت ہوئی ہے، راجا ظفر الحق نے کہا کہابھی تک چیزیں واضح نہیں، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہناتھا کہ ابھی تک جو کچھ ہوا، اس پر تو ایوان کو اعتماد میں لیں، پارلیمان کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا جا رہا۔