قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ورجینیا کی طالبات نے روایتی لباس عبایہ کو مقامی اور بین الاقوامی ڈیزائنرز کی مدد سے نئے جدید اور دیدہ زیب رنگوں میں ڈھال دیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ ہم نے عبایہ میں کچھ ایسی تبدیلیان کردیں ہیں جس سے عبایہ محض پردے کے طور پر نہیں پہنا جائیگا۔
بلکہ عبایہ کو روایتی انداز سے نکال کر اس قابل کردیا گیا ہے کہ دنیا بھر کی خواتین عبایہ کو بخوبی پہن سکیں گی۔ فیشن شو کے موقع پر دنیا بھر سے خواتین شرکا نے عبایہ کو بہت سراہا اور کہا کہ عبایہ ہمارے لباس میں ایک اچھا اضافہ ہوگا۔
مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین نے خاص طور پر عبایہ میں اپنی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں عبایہ لباس کا ایک حصہ بن جائے گا جسے ہر عمر کی خواتین پہن سکیں گی۔