دوحہ میں ویمن ٹی 20 کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

Womens Cricket Team

Womens Cricket Team

کراچی (جیوڈیسک) دوحا میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم واپس وطن پہنچ گئی، جنوبی افریقا اور آئرلینڈ کیساتھ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔

پاکستان ویمن ٹیم نے دوحہ میں آئرلینڈ اور جنوبی افریقا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، عمدہ پرفارمنس نے پاکستان کو ٹائٹل دلا دیا۔ کراچی پہنچنے پر ٹیم کا شاندار استقبال ہوا۔

فاتح کھلاڑیوں کے دمکتے چہرے اس وقت اور بھی کھل اٹھے جب ان پر پھول نچھاور کئے گئے، کھلاڑیوں کی فیملیز بھی انتہائی پر جوش نظر آئیں۔ کپتان ثنامیر نے کہا کہ ٹیم کی جیت بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔