دوحا: سہ ملکی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان میزبان ہو گا

Women's Cricket Team

Women’s Cricket Team

دوحا (جیوڈیسک) پاکستان دوحا میں سہ ملکی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا، دوحا میں پہلی بار کوئی خواتین ٹورنامنٹ شیڈول کیا گیا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ سال آٹھ سے پچیس جنوری تک جاری رہے گا۔

دوہا میں پہلی بار ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا جا رہا ہے جس میں ٹی 20 اور ون ڈے میچز کھیلیں جائیں گے۔