ڈالر سستا ہونیوالا ہے، جس کے پاس ہیں وہ کیش کرالیں، اسحق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈالر بہت تیزی سے نیچے آنے والا ہے، جن لوگوں نے ڈالر جمع کر رکھے ہیں وہ جلدی سے کیش کرالیں۔ گورنر ہاوس لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کو 1998 اور 99 کی طرح نیچے لائیں گے۔

جن لوگوں نے ڈالر جمع کر رکھے ہیں وہ جلدی سے کیش کرالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری ہرصورت ہو گی، تیاری کرلی ہے۔ اسحاق ڈار ک کہنا تھا کہ اس وقت مالیاتی خسارہ 8.8 فیصد ہے جسے چار سال میں کم کر کے 4 فیصد پر لے آئیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پنجاب کی صنعتوں کو ہفتے میں دو روز گیس فراہم کی جائے گی جس کا شیڈ ول تیار کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سابق حکومت اپنا سار امعاشی گند ہمارے کھاتے میں ڈال گئی ہے، مہنگی بجلی سب سے بڑا مسئلہ ہے، سستی بجلی کیلئے بڑے ڈیم بنائیں گے، اگلے سال داسو اور بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کر دی جائے گی، داسو ڈیم کیلئے عالمی بنک فروری میں 700 ملین ڈالر فراہم کر دے گا۔