کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکس چینج کمپنیوں کو ڈالر امپورٹ کی اجازت دیے جانے کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہوئی، ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہوگئی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق روپے کی مقابلے میں ڈالر کی قدر دباؤ میں رہی اور ٹریڈنگ کے دوران ڈالرایک سو دو روپے اسی پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔
ملک بوستان کے مطابق کمرشل بینک وافر مقدار میں ڈالر فراہم نہیں کرتے تھے تاہم ڈالر امپورٹ کی اجازت سے روپیہ آئندہ چند دنوں میں مزید مستحکم ہوسکتا ہے۔