ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا

Dollar

Dollar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 157 روپے سے بھی نیچے آگئی تاہم کاروباری دورانیے میں درآمدی شعبے کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ اتار چڑھاؤ کے بعد 3پیسے کی کمی سے 157روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 157 روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔