ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.25 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر 146 روپے 25 پیسے ہوگئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 141.93 پیسے ہے جس کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے کا فرق ہے۔

واضح رہےکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے قبل ڈالر کی قدر 141 سے 142 کے درمیان رہی جب کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کےبعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد ملک بھر میں ایمنسٹی اسکیم بھی نافذ ہوگئی ہے۔