ڈالر مہنگاہوکر 107 روپے پر پہنچ گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں دو روز کے دوران ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 107 روپے پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق بڑھ کر 2 روپے 20 پیسے ہوگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دو پیسے کم ہوکر 104 روپے 80 پیسے پر آگیا ۔ ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 107 روپے پر آگیا ہے۔

حکومت نے سونے اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان کیا تھا لیکن کوئی عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ اسمگلرز کے خلاف ایکشن کے بجائے کرنسی ایکس چینج کو ہی پریشان کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ملک بھر کی تمام کرنسی ایکس سے ڈھائی ہزار ڈالر تک کے تمام لین دین کی تفصیلات طلب کرلی ہیں لیکن اس سے ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام نہیں ہوسکے گی۔