ڈالر کے بعد سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Posted on February 20, 2019 By Majid Khan کاروبار, کراچی
Gold
کراچی (جیوڈیسک) ڈالر کے بعد سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قدر میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے سے ایک تولہ سونے کی قدر 68 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 258 روپے اضافے سے 58 ہزار 728 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر پانچ ڈالر اضافے سے 1328 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com