کراچی (جیوڈیسک) انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 15 پیسے مہنگی ہو کر 138 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگی۔ سٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے باعث 416 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 37 ہزار 883 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، امریکی کرنسی کا 15 پیسے اضافے کے بعد 138 روپے 90 پیسے پر لین دین ہونے لگا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ 45 دن کی کم ترین سطح پر آ گئی، 416 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 883 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہونے لگا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی ادائیگیوں اور پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن میں خسارے کے باعث ڈالر مسلسل اوپر جانے کا خدشہ ہے، حکومت کو اس معاملے کے مستقل حل کیلئے مضبوط پالیسیاں اپنانے کی ضرورت ہے۔