ڈالر کی درآمد سے پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو تین روپے دس پیسے پر مستحکم ہے جبکہ سعودی رال) پندرہ پیسے مہنگا ہو کر ستائیس روپے پینتیس پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق تیس جون کے بعد سے ڈالر کی طلب دگنی ہو گئی ہے۔ حج کی تیاری اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث امریکی کرنسی کی طلب پانچ کروڑ سے بڑھ کر دس کروڑ ڈالر ماہانہ تک جا پہنچی ہے۔

تاہم ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے ڈالر درآمد کرنے کے فیصلے سے مقامی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملی اور روپیہ بھی مستحکم رہا ہے۔