ڈالر انٹر بینک میں 5 پیسے سستا اوپن مارکیٹ میں اتنا ہی مہنگا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) زرمبادلہ کی منڈیوں میں ڈالر کی قدر کو مخصوص سطح پر منجمد کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد انٹربینک واوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتارچڑھائو کی رفتار سست ہوگئی ہے۔

جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدر5 پیسے گھٹ کر 98.80 روپے پر آگئی۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں اس کے برعکس روپے کی نسبت ڈالر کی قدر 5 پیسے بڑھ کر 99.45 روپے کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 98.50 تا 99 روپے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 99 روپے تا 99.90 روپے تک محدود ہے۔