کراچی (جیوڈیسک) بینکوں کے درمیان ڈالر کی خرید و فروخت کا فرق مزید بڑھ گیا اور ڈالر 39 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے بڑھ گیا۔
بینکوں کی جانب سے فروخت کیے جانے والا ڈالر مزید مہنگا ہو گیا اور ڈالر کی قدر میں 39 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 104 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔
پچھلے تین روز میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر40 پیسے اضافے کے بعد 105 روپے کا ہو چکا ہے ۔
بینکرز کے مطابق درآمد کندگان کی جانب سے ڈالر کی فروخت شروع ہوگئی ہے جس کے باعث روپیہ مضبوط ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مختلف ممالک کی کرنسیوں میں گراوٹ کے باعث روپے کی قدر کم ہوئی ہے۔ واضع رہے کے اسٹیٹ بینک نے ڈالر کے حوالے سے پالیسی کو سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی جبکہ ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی بل میں 100 ارب روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔