ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کے اضافے سے 119 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) امریکی ڈالر کی طلب میں ایک بارپھر اضافے کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کے اضافے سے 119 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

کرنسی مارکیٹ کے ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر119 روپے 35 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی تھی تاہم سہ پہر ڈالر کی طلب میں کمی کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قدر10 پیسے کے اضافے سے 119 روپے پر بند ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر2 پیسے بڑھ کر 115 روپے67 پیسے ہوگئی، دیگر کرنسیوں میں اماراتی درہم ک8 قدر 5 پیسے کے اضافے سے 32 روپے70 پیسے ہوگئی تاہم یورو کرنسی کی قدر50 پیسے کی کمی سے 140 روپے ہوگئی۔