کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک سو آٹھ روپے نو پیسے ہو گئی۔
انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں تینتالیس پیسے اضافے ہوا۔ انٹر بنک ذرائع کے مطابق کاروبار کے آغاز ہی سے ڈالر کی خریداری کا رجحان رہا۔
اس دوران ڈالر فروخت کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کو کی جانے والی ادائیگیوں کے سبب روپے کی قدر دباؤ کا شکار ہے۔