ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا شاخسانہ کاریں اسمبلر کرنے والے ایک پاکستانی ادارے کے بعد دوسری کمپنی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ کار ڈیلرز کے مطابق انڈس موٹرز کے بعد ہونڈا نے بھی اپنے دو ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کمپنی نے ہنڈا سٹی کی قیمت میں بیس ہزار جبکہ ہنڈا سوک پینتیس ہزار روپے مہنگی کی گئی ہے۔
اس سے قبل رواں ہفتے ہی انڈس موٹرز نے اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بیس سے پچاس ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈالرکی قیمت میں صرف ایک ماہ میں تین روپے کا غیر معمولی اضافہ گاڑیوں کے درآمدی پارٹس مہنگے ہونے کی وجہ بنا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی قیمت اضافہ کیا گیا۔