کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر گر گئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی۔
ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1 پیسے کی کمی سے155روپے 64 پیسے پر بند ہوا، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 155.75 سے کم ہوکر 155.60 روپے کا ہوگیا، دوسری جانب سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی ہوئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1512 ڈالر کا ہوگیا جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 87 ہزار 750 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 75 ہزار 231 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1040 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 891 روپے 63 پیسے پر مستحکم رہی۔