ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹیل کی در آمدی چادروں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Steel, Sheets

Steel, Sheets

کراچی (جیوڈیسک) ڈالر کی قدر میں کمی کے سبب رواں ماہ کے آخر تک درآمد کی جانیوالی اسٹیل کی چادروں کی فی میٹرک ٹن قیمت پر 3 ہزار روپے تک کی کمی متوقع ہے ۔اسٹیل مینوفیکچررز کے مطابق ڈالر کی مسلسل گرتی قدر سے درآمد کی جانیوالی اسٹیل کی چادروں پرفی میٹرک ٹن کی قیمتوں پر 3 ہزار روپے تک کی کمی واقع ہوگی جس کا اثر رواں ماہ کے آخر تک نظر آئیگا جس کے بعد اسٹیل کی چادروں کی فی میٹرک ٹن قیمت 96 ہزار روپے ہوجائے گی ۔

اسکے علاوہ عالمی مارکیٹ میں شپ پلیٹ کی میٹرک ٹن قیمت پر 25 ڈالر تک اضافے کے سبب مقامی مارکیٹوں میں لوہا سستا نہیں ہوگا اور فی میٹرک ٹن اسٹیل 74 سے 75 ہزار میٹرک ٹن کی قیمت پر مستحکم رہے گی۔اسٹیل مینوفیکچرز کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے اگر پیٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں پر کمی ہوجائے تو اس کا فوری اثر اسٹیل کی قیمتوں پر پڑیگا اور اسٹیل کی فی میٹرک ٹن قیمتوں مین کمی واقع ہوگی۔