ڈالر کی قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹربنک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں تین ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئی۔

فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر اور روپے کی شرح تبادلہ ایک موقع پر بتیس پیسے کمی کے بعد ایک سو چھ روپے آٹھ پیسے تک ریکارڈ کی گئی، یہ ڈالر کی تین ماہ میں کم ترین شرح تبادلہ ہے۔

تاہم آخری خبریں آنے تک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار ایک سو چھ روپے بیس پیسے پر جاری تھا۔